چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب اختر محمودچہور استقبالیہ تقریب کا اہتمام۔
رحیم یارخان:نومنتخب چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب بارکونسل چوہدری اختر محمودچہورکے اعزازمیں سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار مرزاامین خان کی جانب سے استقبالیہ تقریب کا اہتمام۔
سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار مرزاامین خان ایڈووکیٹ کی جانب سے ممبرپنجاب بارکونسل چوہدری اختر محمودچہور کی چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب بارکونسل نامزدگی پر ان کے اعزازمیں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا
جس میں صدر ڈسٹرکٹ بارچوہدری بشارت علی ہندل،جنر ل سیکرٹری بار ملک اعجاز احمد بوہڑ،چیئرمین وکلاء ڈیموکریٹک رئیس غلام مصطفی سہیل چاچڑ،سابق صدر بارچوہدری لیاقت علی،چیئرمین وکلاء اتحادچوہدری ذوالفقار علی،چوہدری اظہر اقبال، سمیت دیگر وکلاء نے شرکت کی اورچیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب بارکونسل چوہدری اختر محمود چہورکومبارکباددی اورپھولوں کے ہارپہنائے۔
اس موقع پر مرزاامین خان کا کہنا تھاکہ چوہدری اختر محمود چہور ہماری بار کی پہچان ہیں ان کی وکلاء کیلئے گراں قدرخدمات ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ان کو چیئرمین ہیومین رائٹس کمیٹی نامزدکیاہے،
چیئرمین ہیومین رائٹس کمیٹی چوہدری اختر محمود چہورنے وکلاء کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ میں نے الیکشن میں ڈویژن کی بارزسے وعدہ کیا تھا کہ میں وکلاء بہبود فنڈ قائم کروں گا آج الحمد اللہ ڈویژن کی 15بارایسوسی ایشن میں وکلاء بہبود فنڈ قائم کرکے اپنا وعدہ نبھا دیا ہے انشاء اللہ بطور چیئرمین ہیومین رائٹس کمیٹی عوام کے حقوق کے لئے اپنی خدمات سرانجام دونگا۔
اس موقع پر سید باہو شاہ،خاورشہزادخان،چوہدری خالد جاوید ندیم،محمد احمد کانجو،جام شکیل احمد بوبرہ،چوہدری عامر ندیم،چوہدری نعیم آفتاب،مرزااسداللہ خان،خرم شاہجہان چیمہ،فرحان عامر،اشفاق علی،چوہدری طارق نسیم سمیت دیگر وکلاء نے شرکت کی۔
غریب اورمستحق لوگوں کی فری قانونی معاونت کے لئے ڈسٹرکٹ بار میں انعام اینڈ لاء ایسوسی ایٹ کاقیام عمل میں لایا گیا،صدرڈسٹرکٹ بار چوہدری بشارت علی ہند ل نے چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب بارکونسل چوہدری اختر محمود چہور،چیئرمین انعام اینڈ لاء ایسوسی ایٹ میر اکرام شاہ ایڈوکیٹ،مرشد سعید ناصرایڈوکیٹ،خادم حسین خاصخیلی،مرزاامین خان،خیام کاظم وڑائچ سمیت دیگر معززین کے ہمراہ ربن کاٹ کر آفس کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں ممبرسیمینار اینڈ سمپوزیم کمیٹی پنجاب بارکونسل سردار عبدالباسط خان،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری منظور احمد وڑائچ،ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حبیب احمد پارس،سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ،نذیر احمد لاڑایڈوکیٹ سمیت شہر بھر کی سیاسی سماجی دینی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے انعام اینڈ لاء ایسوسی ایٹ کے بانی مرحوم سینئر قانون دان سید انعام اللہ شاہ کی ڈسٹرکٹ بار کے لئے دی جانے والی خدمات پر روشنی ڈالی اورانہیں خراج عقیدت پیش کیا،
چیئرمین انعام اینڈ لاء ایسوسی ایٹ میر اکرام شاہ ایڈوکیٹ نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ میرے والد مرحوم نے قانون کی بالادستی کے لئے کام کیا انہوں نے ہمیشہ غریب اورمستحق سائلین کو فری قانونی امداد فراہم کی انشاء اللہ میری ٹیم میں شامل مرشد سعید ناصرایڈوکیٹ اوررضوان خان خٹک میرے والد کے اس خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
ممبران پنجاب بارکونسل سردار عبدالباسط خان،چوہدری اختر محمود چہور،صدربار چوہدر ی بشارت علی ہندل نے انعام اینڈ لاء ایسوسی ایٹ کے قیام پر میر اکرام شاہ کو مبارکباد دی اوراس خدمت کے مشن میں اپنا بھرپورحصہ ڈالنے کا عزم کیا۔
تقریب میں سابق صدر رائے مظہر حسین کھرل،زاہد خان بنگش، رانا شیر افگن،عظیم سولنگی،سید باہو شاہ،ملک دوست محمد اعوان،مرزاامین خان،حیدرچغتائی،فہیم نواز خان،فیاض خان،نادر خان،جام عبدالمجید لاڑ،محمد احمد کانجو،جام شکیل بوبرہ،چوہدری خالد جاوید ندیم،زریاب وڑائچ،چوہدری ریاض احمد جٹ سمیت وکلاء اورسو ل سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اورمبارکباد دی۔آخر میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری قاری ظفر اقبال شریف نے خیروبرکت کے لئے خصوصی دعا کرائی۔