جمیعت علماء اسلام (س) ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد جاری رکھے گی
رحیم یار خان: جمیعت علماء اسلام (س) ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد جاری رکھے گی،
مدارس کی آزادی کا ہر صورت دفاع کریں گی،تبدیلی مذہب قانون میں لابنگ،گھریلو تشدد بل اور وقف املاک بل بین الاقوامی ایجنڈا ہے،
جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اور ناموس رسالت قانون میں ترمیم نہیں ہونے دیں گے
ان خیالات کااظہار جمیعت علماء (س) پاکستان کے نائب امیر مرکزیہ شیخ الحدیث مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی،مولانا قاضی خلیل الرحمن،مفتی عبد الطیف،مفتی اسعد درخواستی، قاضی عبد الحمید،مولانا ایاز مدنی لاڑ،مولانا شاہ محمد،مولانا عبد الرحمن لکھن،رانا سرور اعجاز ودیگر علماء کرام نے جامعہ انوار القرآن اسلم ٹاؤن میں ضلعی عاملہ وشوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
انہوں نےکہا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہےاور عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اور ملک بدترین صورتحال سے گذر رہا ہے،
حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے، اجلاس میں چاروں تحصیلوں سیرت النبی ﷺ کانفرسیں اور جماعت کی یونٹ سازی کا فیصلہ کیا گیا،
جمعیت علماء اسلام تحصیل رحیم یار خا ن کے جنرل سیکرٹری مولانا ممتاز اشرفی نے یونٹوں کی کار کردگی رپوٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل میں 12 یونٹ قائم ہو چکے ہیں اور مزید یونٹ سازی جاری ہے،
اجلاس میں اتفاق رائے سے مفتی سمیع اللہ کو رابطہ سکریڑی مقرر کیا گیا،اس موقع پر مولانا یوسف اسحاق نے ساتھیوں سمیت جمیعت علماء اسلام س میں شمولیت کا اعلان کیا،
اجلاس میں چاروں تحصیلوں کے امراء ونظماء ضلعی عاملہ وشوری کے اراکین نے بھر پور شرکت کی