ممبر صوبائی اسمبلی یدھسٹر چوہان نے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھا لیا

رحیم یار خان :ممبر صوبائی اسمبلی یدھسٹر چوہان نے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھا لیا اور ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ این ایم  267بن گئے

تفصیل کے مطابق سابق ممبر پنجاب اسمبلی پیٹرگل کی وفات کے بعد خصوصی سیٹ خالی ہونے کے پر پارٹی نے نامزد ٹکٹ ہولڈر ہونے سے یدھسٹر چوہان کو منتخب کر لیا گیا تھا

جس کا انہوں نے باقاعدہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئر مین پینل آف پنجاب اسمبلی میاں محمد شفیع نے ان سے حلف وفاداری لیا پہلےتعارفی  اجلاس سے یدھسٹر چوہان نے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت سمیت پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور تنظیم سمیت مینارٹیز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قیادت نے مجھ پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے

اس کو میں اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے احسن طریقے سے نبھائوں گا اور آئین پاکستان کی مکمل پاسداری کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کی ہندو کرسچن ، کمیونٹی کو ان کی نمائندگی کا حق مل گیا ہے اور یہ حق ان کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کروں گا

حکومت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنی کمیونٹی کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا ہے جنوبی پنجاب کی مینارٹیز پسماندہ ہے جس کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائوں گا ۔اس موقع پر ہندو کرسچن کمیونٹی سمیت ان کے عزیز و اقارب کی کثیر تعداد موجود تھی صوبائی وزیر مینارٹیز ،اگیسٹن اعجاز عالم اور ضلعی جنرل سیکرٹری رحیم یار خان منارٹیز گلشن لالہ پنوار ودیگر بھی موجود تھے ۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button