غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ کی درجنوں دکانیں سیل دکان مالکان گرفتار
رحیم یارخان :جوہر ٹاون لاہور میں دہشت گردی کی کاروائی میں ایل پی جی سلنڈر استعمال ہونے کے بعدضلعی انتظامیہ رحیم یارخان نے غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ کی درجنوں دکانیں سیل دکان مالکان گرفتار‘مقدمات درج‘متعدد کا سامان قبضہ میں لے لیا‘کاروائی محکمہ پولیس سپیشل برانچ سکیورٹی برانچ اور سول ڈیفنس نے کی‘
سپیشل برانچ اور سکیورٹی برانچ کی نشاندہی پر سول ڈیفنس آفیسر نے غیرقانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کیں جبکہ اس سے قبل شہر کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی بجائے ماہانہ بھتہ وصول کرکے ان دکانداروں کو غیرقانونی دھندہ کرنے کی اجازت دی رکھی تھی۔باوثوق ذرائع کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں اس وقت بھی سینکڑوں غیرقانونی ایل پی جی کی دکانیں سرعام دھندہ کرنے میں مصروف ہیں جن کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جانی ضروری ہے