رحیم یارخان میں پولیس گردی ، ایرانی تیل مافیا
ضلع رحیم یارخان میں پولیس گردی ، زبردستی ایرانی تیل مافیا کی مرضی کا” اقبالی بیان “لینے کیلئے دل کے مریض ڈاکٹر پر تشدد ، ایس ایچ او تھانہ صدر صادق آباد اپنے اعلیٰ افسران اور پی ٹی آئی ایم پی اے کی خوشنودی کیلئے ‘‘بلڈوزر بن گیا،دوران تفتیش ڈاکٹر اصغر علی ملک کی حالت غیر ، فوری ہسپتال منتقل
ضلع رحیم یارخان میں پولیس گردی ،ایرانی تیل مافیا کی مرضی کا”زبردستی اقبالی بیان “لینے کیلئے دل کے مریض ڈاکٹر پر تشدد ، ایس ایچ او تھانہ صدر صادق آباد رانا محمد اشرف اپنے اعلیٰ افسران اور پی ٹی آئی ایم پی اے کی خوشنودی کیلئے ‘‘بلڈوزر‘‘ بن گیا ، دوران تفتیش ڈاکٹر اصغر علی ملک کی حالت غیر ہوگئی جس پر انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ، ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ صدر صادق آبادنے ڈاکٹر ملک کوگذشتہ رات (جمعہ المبارک کی شب ) گرفتار کرنے کے بعد بلڈ پریشر کی دوا لینے دی نہ پرہیزی خوراک منگوانے دی ، آج ہفتہ 19 جون کی رات شدید مینٹل ٹارچر اور زبردستی اقبالی بیان لینے کی کوشش کے دوران ’’ملزم‘‘ کی حالت غیر ہوگئی جس پر انہیں ساڑھے 9بجے رات سول ہسپتال صادق آباد پہنچایاگیا ، وہاںطبیعت نہ سنبھلی تو را ت پونے 11 بجے کے قریب فوری طور پر شیخ زاید میڈیکل کالج ہسپتال رحیم یارخان لایا گیا ، سینئر ڈاکٹرز نے کارڈیک ایمرجنسی میں ہنگامی طبی امداد دینے کے بعد سی سی یو میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔