کھیتوں میں چارے لینے گئی خاتون کو قتل کرنے والے ملزمان پکڑے گئے

رحیم یارخان : پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت چار مختلف وارداتوں کے قاتل اور ڈٖکیت گرفتار لاکھوں روپے مالیت کی 425 تولہ چاندی، آلات قتل و آتشیں اسلحہ برآمد۔ کھیتوں میں چارے لینے گئی خاتون کو درانتی جبکہ تین مقتولین کو فائر مار کر قتل کرنے والے ملزمان پکڑے گئے ۔
سنار کو کارخانے جاتے ہوئے مسلح ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کے چاندی کے زیورات سے محروم کرنے والا ڈکیت بھی زیر حراست۔ ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر) دوست محمد نے ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر محمد اسلم، سب انسپکٹر جام آفتاب احمد، ایس ایچ او رکن پور محمد لطیف کیانی، سٹی خان پور سے انچارج انوسٹی گیشن انسپکٹر غلام نبی اور سب انسپکٹر و تفتیشی غلام فرید کے ہمراہ  تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں تھانہ رکن پور، ظاہر پیر  اور تھانہ سٹی خان پور کے مختلف علاقوں میں سنگین نوعیت کی وارداتیں ہوئیں تھیں جن میں چار قتل جن میں تین اندھے قتل شامل ہیں اور ایک ڈکیتی کی واردات تھی۔ مذکورہ تھانوں کی پولیس ٹیمز نے پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور دیگر زریعے کو استعمال کرتے ہوئے شب و روز محنت کی رکن پور پولیس نے کھیتوں میں بکریوں کے چارہ کے لیے گئی شمیم مائی کو درانتی سے موت کی گھاٹ اتار کر اس کے کانوں سے طلائی بالیاں دو تولہ مالیت اڑھائی لاکھ روپے چرانے والے نامعلوم ملزم عمران اعوان کو ٹریس کر کے گرفتار کرتے ہوئے  طلائی بالیاں اور آلہ قتل درانتی برآمد کی،

تھانہ ظاہر پیر پولیس نے باپ بیٹی کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کے دوران فائرنگ کر کے بیٹی کے سامنے اس کے والد محمد اکبر کو موقع پر قتل کر دیا تھا اور بیٹی ماہ نور کو زخمی کرکے فرار ہونے والے نامعلوم ملزم سلیمان چانڈیہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا،

تھانہ سٹی خان پور پولیس نے موٹر سائیکل پر روزی روٹی کرنے والے محنت کش تنویر احمد کو فائر مار قتل کرکے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے نامعلوم ملزم  وقاص عرف وکی چاچڑ کو ناجائز اسلحہ پسٹل اور چھینے گئے موٹر سائیکل سمیت گرفتار کیا،

اسی طرح سالے گھر ملنے آنے والے بہنوئی شبیر احمد کو ملزمان شاکر عرف اللہ دتہ وغیرہ نے فائرنگ کر کے زخمی کیا جو کہ بعد از وفات پا گیا تھا کہ کیس میں مرکزی ملزم  شاکر عرف اللہ دتہ کو ناجائز اسلحہ سمیت پسٹل سمیت گرفتار کر کے حسب ضابطہ کارروائی کی،

سٹی خان پور کے علاقہ میں ایک سنار مرسلیں اعوان کو کارخانے جاتے ہوئے مسلح ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کی چاندی کے زیوارات سے محروم کر دیا جس میں پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 425 تولہ چاندی برآمد کر لی اور پولیس ٹیم بقیہ ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button