رحیم یارخان:گھر گھس کر خاتون کو قتل کرنے والے قاتل گرفتار،اسلحہ برآمد

رحیم یارخان : صدر خانپور پولیس نے گھر گھس کر دوران ڈکیتی خاتون کو قتل کرنیوالے ڈاکوئوں کے بین الاضلاعی گینگ کے 6ارکان بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،

برآمد شدہ اسلحہ

اے ایس پی سید سلیم شاہ نے ایس ایچ او تھانہ صدر اسد اللہ خان مستوئی کے ہمراہ تھانہ صدر میں پریس کانفرنس کرتے ہوِئے گرفتار کئے جانیوالے ڈاکوؤں کے ارکان کے نام فضل حسین،غلام شبیر،جاوید حسین،محمد وسیم،محمد اقبال اور احمد یار بتایا کہ انکے مزید دو ساتھی محمد افضل اور محمد سلیم فرار ہیں۔

ملزمان کی گرفتاری پر مبارک باد
ملزمان کی گرفتاری پر مبارک باد

اے ایس پی نےواضح کیا کہ ان ڈاکوؤں نے تھانہ صدر کے علاقے کوٹلہ پٹھان میں ایک گھر میں گھس کر دوران ڈکیتی پٹھانی مائی کا قتل کیا اسکے علاوہ یہ گینگ ضلع رحیم یارخان کے دیگر تھانوں تھانہ سٹی،تھانہ۔ظاہر پیر،تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کے علاوہ ضلع مظفر گڑھ اور ضلع راجن پور کے مختلف تھانوں کو سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں مطلوب ہیں…

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button