رحیم یارخان میں پولیس نے 17001 مقدمات درج کر لئے

رحیم یارخان :پولیس نے 17001 مقدمات درج کر کے 4240 مجرمان اشتہاریوں سمیت 25085 ملزمان کو گرفتار کر کے 34 کروڑ، 18 لاکھ 51 ہزار 916 روپے کا مال مسروقہ برآمد کرلیا،بڑی تعداد میں آتشیں اسلحہ اور منشیات برآمد مقدمات درج۔
ضلع رحیم یارخان پولیس نے گزشتہ سال 2021 کے دروان عوامی شکایات پر 17001 مقدمات درج رجسٹر کئے جن میں مطلوب ملزمان اور مجرمان سمیت 25085 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے عوام سے لوٹا اور چرایا گیا 34 کروڑ، 18 لاکھ 51 ہزار 916 روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے سپرد کیا گیا ہے،
اس دوران پولیس نے ضلع بھر کے ستائیس تھانوں اور چوکیات کے مختلف علاقوں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری رکھا جس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 33 جرائم پیشہ گینگز کے سرغنوں سمیت 113 اراکیں کو گرفتار کیا،
ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران 23 کلاشن کوفیں، 24 رائفلیں، 60 بندوقیں، 17 ریوالور، 140 کاربینز، 454 پسٹلز اور 2491 روند و کاتوس برآمد ہونے پر مقدمات درج کئے گئے
جبکہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 127 چالو بھٹی شراب،  34 ہزار 669 لیٹر کشید شدہ شراب، 4834 لیٹر لہن (کچی شراب)، 7 من، 204 کلو 96 گرام بھنگ، 146 گرام کرسٹل آئس، 2 کلو 237 گرام ہیروئن، کلو،  462گرام چرس، 4 کلو 635 گرام افیون برآمد ہونے پر منشیات فروشوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button