ڈی پی او رضوان عمر گوندل سے سیکٹر کمانڈر موٹر وے پولیس تیمور خان کی ملاقات

رحیم یارخان :ڈی پی او رضوان عمر گوندل سے سیکٹر کمانڈر موٹر وے پولیس تیمور خان کی ملاقات باہمی پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی گفتگو۔

سیکٹر کمانڈرموٹر وے پولیس ایم ٹو تیمورخان نے چیف پٹرولنگ آفیسر ڈی ایس پی حامد خان کے ہمراہ ڈی پی او رضوان عمر گوندل سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کرتے ہوئے باہمی تعاون کو ازبر رکھتے ہوئے اسے مزید فروغ دیتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لیے اور موٹر وے پر غیر قانونی اشیاء کی نقل و حمل کے انسداد اور اس سلسلہ میں قانونی کارروائی کو مزید موئثر بنانے پر گفتگو کی،

ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا کہ ضلعی پولیس پوری طرح متحرک ہے موٹر وے پولیس سے قبل ازیں بھی تعاون مثالی ہے اور حسب ضابطہ قانونی کارروائی کے لیے مزید بہتری لائی جانے کے امکانات مد نظر رکھتے ہوئے تعاون کا فروغ جاری رہے گا،

اس موقع پر سیکٹر کمانڈر تیمور خان نے ڈی پی او رضوان عمر گوندل کو یاد گاری شیلڈ پیش کی

اک نظر

One Comment

  1. I carry on listening to the newscast speak about getting free online grant applications so I have been looking around for the top site to get one. Could you tell me please, where could i find some?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button