پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں ٹیوٹا سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے
رحیم یار خان:چیئرمین ٹییوٹا علی سلمان صدیق کوآرڈنیٹر ٹیوٹا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شجاعت علی خان رحیم یارخان میں آرگنائزر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پروفیسر ساجد محمود خان اور کوآرڈینٹر ساجد مشتاق نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں ٹیوٹا سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
ضلع بھر کے ٹرائلز 15 نومبر سے 27 نومبر تک گورنمنٹ کالج اف ٹیکنالوجی میں ہوگے۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر ساجد محمود خان اور ساجد مشتاق ضلع رحیم یار خان میں ٹرائل لے گے۔
15سال سے زائد عمر کے کھلاڑی بیڈمینٹن،ٹیبل ٹائنس،سکواش،باسکٹ بال،والی بال،سوئمنگ،ہاکی،کبڈی،فٹ بال اور ماشل آرٹس کے کھلاڑیوں کی مفت رجسٹریشن ہوگی۔ضلع بھر سے کھلاڑی گورنمنٹ کالج اف ٹیکنالوجی رحیم یارخان،گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیوٹ نزد تھلی چوک اور گورنمنٹ کالج اف ٹیکنالوجی محسن آباد ترنڈہ محمد پناہ کے گراؤنڈ میں ٹرائل لیے جائے گے۔عمران حیدر انسٹریکٹر مقصود احمد صادق آباد سے ممبر شامل ہے۔
ایتھلیٹکس کے ٹرائل 24سے 26نومبر کو لیے جائے گے۔ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ سیکرٹری ساجد محمود خان نے مزید بتایا کے ٹیوٹا کی تاریخ میں یہ پہلی بار اتنے بڑے پیمانے سپورٹس سرگرمیاں ہورہی ہے ان سپورٹس سے ضلع کا چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے ائے گا جس سے طلبا کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کیے جائے گے۔
ضلع سطع ٹرائلز کے بعد ساؤتھ ریجن کے ٹرائلز ہوگے پھر تیسرے مرحلے میں ٹیوٹا کے تینوں ریجن سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے دو ماہ کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں لگایا جائے گا۔کیمپ کے بعد ٹیوٹا کی جانب سے بہترین کھلاڑیوں کی مختلف اداروں میں نوکری اور بیرون ملک ٹوورز بھی کروایا جائے گا