ایم پی اے یدھسٹر چوہان کی وزیر اعلی پنجاب سے پہلی تعارفی ملاقات

رحیم یار خان: ایم پی اے یدھسٹر چوہان کی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ایوان وزیر اعلی میں پہلی تعارفی ملاقات ہوئی اس موقع پر صوبائی وزیر ہیومن رائٹس اگیسٹن اعجاز عالم بھی ان کے ہمراہ تھے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نو منتخب ایم پی اے یدھسٹر چوہان کو مبارکباد دیتے ہوئے
جنوبی پنجاب کی مینارٹیز کو متحد اور مضبوط بنانے کے لیے خصوصی ٹاسک دیا کہا پنجاب حکومت مینارٹیز کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ سے ہی کوشاں ہیں ملک میں مینارٹیز کی ترقی ان کا حق ہے آپ ان کے عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے مینارٹیز کے مسائل مجھ تک پہنچائیں حل کرنے میں کوئی دیر نہیں لگے گی
اس موقع پر ایم پی اے یدھسٹر چوہان نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا مبارکباد دینے اور مینارٹیز کی فکر رکھنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں دورہ رحیم یار خان کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے آنے کا وعدہ کیا اور بھونگ سمیت دیگر علاقوں کا بھی دورہ کریں گے ۔
ایم پی اے یدھسٹر چوہان نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی آچکی ہے عوامی لیڈر اور عوامی نمائندے عوام کی خدمت میں ہر جگہ نظر آئیں گے حکومت ہمیشہ سے ہی بحرانوں کا شکار رہی ہے سازشی ٹولے نے حکومت کو کام کرنے کی بجائے مصنوعی مہنگائی سمیت مختلف سازشیں کی جو عوام نے ناکام بنائی ہیں آنیوالے دنوں میں مہنگائی کم ہوگی اور پنجاب میں مفاد عامہ سمیت صحت و تعلیم اور تعمیر و ترقی کے منصوبے عام ہوجائیں گے۔حکومت نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ازالے کا وعدہ پورا کر دیا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ عوام کی سہولت کے لیے ان کی دسترس میں ہے ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button