وراثتی زمین جعل سازی سے ہتھیانے پر پریس کلب کے باہر احتجاج مظاہرہ
رحیم یار خان: راجن پور کلاں موضع راجن پور خوردکی رہائشی مائی جیون دختر سانول نے اپنے دیگر بہن بھائیوں کے ہمراہ اپنی وراثتی زمین جعل سازی سے ہتھیانے پر ڈسڑکٹ پریس کلب رحیم یار خان کے باہر انصاف کے حصول کے لیے احتجاج مظاہرہ کیا
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے ہمارے والد اور چچا کی ملکیتی زمین 55کنال جو محمد اسماعیل کمبوہ نامی بااثر شخص نے جیل سازی کرکے اپنے نام منتقل کرائی ہوئی ہے کی ملکیت کے حصول کے لیے ہم نے تمام مطلقہ اداروں سے درخواستوں کے زریعے سے انصاف کی اپیلیں کی ہیں مگر علاقہ پٹواری کی بد نیری اور ملی بھگت سے کوئی افسر داد رسی نہیں کررہا۔
انہوں نے بتایا کے کسی ادارے کی جانب سے ہماری درخواست پر کوئی رپورٹ مانگی جائے تو غلط رپورٹ پیش کی جاتی ہے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کے پاس انصاف کے لیے گے تو انہوں نے بھی ہمیں دوبارہ نہ آنے کا کہے کر دفتر سے نکال دیا۔
انہوں نے کہا کے اسماعیل کمبوہ ہمارا کرایہ دار تھا جس نے جیل سازی کرکے ہماری جائیداد پر قبضہ کیا ہے ہم اپنی ملکیتی جائیداد سے محروم ہیں ہم چیف جسٹس سپریم کورٹ، آرمی چیف اور وزیراعظیم سے اپیل کرتے ہیں کے ہماری زمین پر ناجائز قابضین جو ہمیں مختلف اوقات میں جھوٹے مقدمات میں پولیس کے زریعہ سے اور بدماشی کے زریعے سے تشدد کرکے نقصان پہچاتے ہیں ان سے تحفظ فراہم کرکے ان کے خلاف کاروائی کی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کے ہم مائی جیون،مائی بشیراں،مائی مومل،شمیم مائی،محمد اکبر،محمد اختر،محمد شفیق اور محمد طاہر سانول ولد خدابخش کی اولاد ہیں اور ہمارے چچا محمد بخش کی کوئی اولاد نہیں ہے اس کے بھی ہم شرآئی وارث ہیں ہمیں انصاف فراہم کرتے ہوئے تحفظ دیا جائے اور ہماری وراثتی جائیداد واپس دلائی جائے