سماج ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کےزیراہتمام ویمن ورکرز الائنس کا ماہانہ اجلاس

رحیم یار خان:سماج ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کےزیراہتمام ویمن ورکرز الائنس کا ماہانہ اجلاس سماج آفس میں منعقد کیا گیا
جس کی صدارت کنوئنیر صائمہ گیلانی کی ان کے ساتھ نوشابہ اشرف پریذڈینٹ ویمن ونگ پاکستان پیپلز پارٹی،شمائلہ وہاب،خالدہ مغل،طاہرہ چوہدری ، تسلیم اختر،اور گروپ کی تمام خواتین نے اجلاس میں شرکت کی آج کی میٹنگ کا ممقصد کام کرنے والی خواتین کو پیش آنے والی مشکلات کو کم کروانے میں معاونت اور ان کے مسائل پر آواز اٹھانا تھا تا کہ خواتین آپنی کام کرنے والی جگہوں پر بلا جھجک اور بغیر خوف کے کام کر سکیں اجلاس میں پچھلے ماہ کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں ڈپٹی لیبر کی طرف سے جاری کئے گئے لیٹر کو سراہا گیا اور امید کی گئی کہ اگر اس طرح مستقل طور پر کام کا فالو اپ جاری رکھا جائے تو نتیجہ معنی خیز نکلتا ہے آنے والے دنوں میں کام کی ذمہ داریاں بانٹی گئیں جس میں ریلی اور بینر ٹانگنے کی ذمہ داری صائمہ گیلانی پر عائد کی گئی ۔
ٹی وی پر شو کرنے کی ذمہ داری کالدہ مغل اور طاہرہ چوہدری کی لگائی گئی ، ایم ایس ہیلتھ اور چئیرمین میونسپل کارپوریشن کو ملنے کی ذمہ داری شمائلہ وہاب ، تسلیم اختر ، صائمہ گیلانی، اور طاہرہ چوہدری نے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کیں

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button