بیت المال نے دارلامان میں مقیم خواتین اور بچوں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ

رحیم یار خان:ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال شاہد نیازی نے دارلامان کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹرسحر صدیقہ او رڈپٹی ڈائریکٹررانا سجاد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈائریکٹرجنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال نے دارلامان میں مقیم خواتین اور بچوں کو ادارہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سماجی و معاشرتی مسائل کا شکار خواتین کو حکومت کی جانب سے دارلامان میں بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے

جبکہ ان کے باہمی مسائل کے حل میں بھی قانونی معاونت فراہم کرنے میں بھی دارلامان انتظامیہ کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے دارلامان میں بہترین سہولیات اور نظم ونسق برقر ار رکھنے پر سپرنٹنڈنٹ دارلامان زوبیہ مدثر کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ دارلامان زوبیہ مدثر نے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کو دارلامان میں مقیم خواتین و بچوں کو فراہم کردہ سہولیات سمیت سیکورٹی و انتظامی امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کو دارلامان کی سرکاری عمارت کی تعمیرکے لئے حصول جگہ کے حوالہ سے جاری کوششوں بارے بھی آگاہ کیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button