ٹریفک پولیس کا اوور سپیڈ اور اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
رحیم یارخان :ٹریفک پولیس کا اوور سپیڈ اور اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن،چالا ن کے ساتھ ساتھ مقدمات کا بھی اندراج کیا جائے گا،
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب لاہور سہیل اختر سکھیرا صاحب کی خصوصی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یارخان جناب اسد سرفراز صاحب کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر جناب طارق جاوید صاحب کی سرپرستی میں ٹریفک پولیس رحیم یارخان کا اوور سپیڈ اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفسیر طارق جاوید صاحب نے کہا کہ اوور سپیڈ اور اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف اب چالان نہیں بلکہ ایسی گاڑیاں کے ڈرائیور حضرات کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے
کیونکہ ایسے افراد کی وجہ سے عوام الناس کے جان و مال کو نقصان پہنچنے کا یقینی خطرہ لاحق ہوتا ہے لہذا ایسے افراد قطعی طور پر رعایت کے مستحق نہیں۔