مخدوم خسروبختیاراورمخدوم ہاشم جواں بخت کے خلاف بھی من گھڑت پروپیگنڈہ کیاجارہاہے،
رحیم یارخان:معروف سیاسی شخصیت سردارعبدالرشیدخان کورائی نے اپنے صاحبزادے اجمل رشیدکورائی ایڈووکیٹ، بھائی شاہ نوازخان کورائی ودیگرکے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ ان کے بیٹے اجمل رشیدکورائی کی شادی حناخورشیدسے ہوئی جوکراچی میں مقیم ہے اورعدالت کے ذریعے تنسیخ حاصل کرچکی ہیں
ان کے فیملی معاملات عدالت میں زیرسماعت ہیں جبکہ عدالتی فیصلہ جات آنے سے قبل ہی ان کے سیاسی مخالفین جام ایم ڈی گانگا، جام ریاض گانگا، جام فضل گانگاودیگرنے حناخورشیداوراس کی والدہ شاہدہ تسنیم کواپنے ساتھ ملاکرانکے خلاف 46ایکٹراراضی جوکہ محمدپورقریشیاں اورچک 76این پی میں واقع ہے کے قبضے کاالزام عائدکررکھاہے،
انہوں نے کہاکہ سیاسی مخالفت کی بناء پران کے لیڈران مخدوم خسروبختیاراورمخدوم ہاشم جواں بخت کے خلاف بھی من گھڑت پروپیگنڈہ کیاجارہاہے،
اجمل رشیدکورائی نے کہاکہ ان کاحناخورشیدوٖغیرہ سے فیملی کاتنازعہ ہے جبکہ سیاسی مخالفین ایم ڈی گانگا، ریاض گانگاجن پرخودقبضوں کے الزامات ہیں نے حناخورشیدوغیرہ کواستعمال کرکے جھوٹ پرمبنی سازشیں شروع کررکھی ہیں
جن کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے،انشاء اللہ اب ہم عزت نفس مجروح کرنے والے عناصرکے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے تاکہ عوام حقائق سے مکمل آگاہی حاصل کرسکے اورہم اپنے آپ کوہرفورم پرتحقیقات کے لیے پیش کرنے کوتیارہیں،
اعلیٰ حکام بھی میرٹ کی بنیادپرمعاملے کوحل کرے اورعدالتی فیصلہ جات آنے تک کسی بھی قسم کاپروپیگنڈہ نہ کیاجائے۔