سینٹ سے پاس ہونے والے گھریلو تشدد بل کو تمام مکاتب فکر نے مسترد کر دیا,قاضی عبد الحمید
رحیم یار خان:جمیعت علماء اسلام (س) کے ممتاز ومرکزی رہنماء و جدہ سعودی عرب کے سابق امیر قاضی عبد الحمید نے کہا کہ سینٹ سے پاس ہونے والے گھریلو تشدد بل کو تمام مکاتب فکر نے مسترد کر دیا ہے،
اسمبلیوں میں سیکولر لوگ پہنچتے ہیں، اس گھریلو تشدد بل سے بے حیائی کو فروغ حاصل ہوگا یہ مغربی سرمائے پر پلنے والی این جی اوز اور عورت مارچ کا ایجنڈا ہے جس سے خاندانی نظام پر گمراہ کن اثرات پڑیں گے اور مادر پدر آزاد معاشرہ تشکیل پائے گا اور بے حیائی کو فروغ حاصل ہو گا،خواتین،والدین ،اولاد اور میاں بیوی کے درمیان خانگی نظام کی بنیاد ہلا کر رکھ دے گا اور یہ مغربی ایجنڈا ہے،
قرآن وسنت کے نظام سے روگردانی ہے،دنیا کا امن و سکون اسلامی نظام میں ہے،اگر ملک کو قرآن وسنت کے مطابق چلایا جائے تو ایک مثالی معاشرہ تشکیل پائے گا اور تمام مسائل حل ہو جائیں گے اور معاشرے میں پائی جانے والی بے راہ روی کا بھی خاتمہ ہو گا،انہوں نے کہا کہ اگر یہ بل واپس نہ لیا گیا تو جمیعت علماء اسلام اپنا کر دار ادا کر ے گی