بلدیاتی ملازمین کو 25% اسپیشل الاؤنس جاری نہ کرنے پر ایپکا کا خان پور میں احتجاج
خان پور: بلدیاتی ملازمین کو 25% اسپیشل الاؤنس جاری نہ کرنے پر ایپکا کا خان پور میں شدید احتجاج اس احتجاج میں ضلعی رہنما محبوب خان، ملک ثناءاللہ ثنی نے خصوصی شرکت کی احتجاج میں سرپرست اعلیٰ جام منیر اختر شاہین، مرکزی رہنما میاں عبدالحنان، تحصیل عہدیداران نواب آصف عباسی، میاں مظہر رشید، ملک عبدالمجید، نعیم عباس کے علاوہ ملک یار محمد، ہیڈ کلرک ملک مجید، حافظ ریاض احمد، محمد عمران، مرکزی رہنما ینگ کلرکس ایسوسی ایشن سید محسن شاہ، محمد وقاص، سجاد خاکوانی، سید محمد اکرم شاہ، جام آصف، عرفان عباسی، عبدالماجد درانی، حاجی عبدالحلیم، صغیر احمد ودیگر نے شرکت کی
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جام منیر اختر شاہین، محبوب خان، میاں عبدالحنان و دیگر مقررین نے کہا کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے ایڈاپشن لیٹر جاری نہ کر کے بلدیاتی ملازمین کا استحصال کیا ہے
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے اٹانومس باڈیز نہیں بلکہ یہ گورنمنٹ کے ادارے ہیں انہوں نے کہا کہ ایپکا بلدیاتی ملازمین کے ساتھ ہے اور ان کے ہر پروٹسٹ میں شریک ہو گی
جبکہ بلدیاتی ملازمین کا حق بنتا ہے کہ حکومت پنجاب فوری طور پر لوکل گورنمنٹ سے ایڈاپشن لیٹر جاری کرائے مقررین نے مزید کہا کہ ڈی جی لوکل فنڈ آڈٹ نے ناجائز اعتراض کر کے بلدیاتی ملازمین کو ان کے حق سے محروم کیا ہے
جبکہ مہنگائی کئی گنا بڑھنے سے بلدیاتی ملازمین سخت پریشان ہیں ان لوگوں نے مطالبہ کیا کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ فوری طور پر 25% کا ایڈاپشن لیٹر جاری کرے