اے ایس پی دانیہ رانا نے کہا ہے کہ میرٹ اور انصاف تمام شہری برابر کے حق دار ہیں

رحیم یارخان :اے ایس پی دانیہ رانا نے کہا ہے کہ میرٹ اور انصاف تمام شہری برابر کے حق دار ہیں،

مدعی اور ملزم کو مکمل تحقیقات کے بعد انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

  کپملینٹ سیل میں آئے ہوئے شہریوں کی کھلی کچہری میں درخواستیں سن کر فراہمی انصاف کے لیے احکامات جاری کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس کا کام معاشرہ میں امن و امان صورت حال کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے شہریوں کو میرٹ اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے جس کے لیے تمام تر شہری برابری کی سطح پر حق دار ہیں،

اس کے لیے ضروری ہے کہ پولیس افسران شہریوں کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں اور درج مقدمات میں مدعی اور ملزمان کو مکمل طور سن کر تحقیقات کے میرٹ اور انصاف کو یقینی بنائیں اس موقع پر انہوں نے شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستیں سنیں اور فراہمی انصاف کے لیے احکامات جاری کر دئیے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button