مسلح ڈاکوؤں نے قیمتی موبائل فون‘ ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی‘ فرار
رحیم یارخان :نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے دودھ فرو ش سے اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل فون‘
ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی‘ فرار‘ پولیس ناکہ بندی کے باوجود گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔
موضع میانوالی کا رہائشی محمداختر نے پولیس پکار 15پر اطلاع دی کہ وہ دودھ کی فروخت کا کاروبارکرتا ہے اور رات کے وقت اپنے گھر جارہا تھا کہ اسی دوران گھات لگائے بیٹھے تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے اسلحہ کی نوک پر روک کر اس کے پاس موجود 25ہزار روپے مالیت کی نقدی اور 50ہزار روپے مالیت کاموبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے تاحال ڈکیتی کے اس واقعہ کا مقدمہ درج نہ کیا ہے