ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں ظہرانہ
رحیم یار خان : وائس چیئرمین مرکزی انجمن تاجران رحیم یار خان ومنیجنگ ڈائریکٹرالشریف فلورمل میاں عبدالسلام نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا،تقریب میں سیاسی سماجی کاروباری اور وکلاء برادری نے شرکت کی۔
مرکزی وائس چیئرمین انجمن تاجران رحیم یار خان میاں عبدالسلام کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر چوہدری بشارت ہندل جنرل سیکرٹری ملک اعجاز احمد بوہڑ و دیگر عہدیداروں کے اعزاز میں ابوظہبی روڈ پر واقع الشریف فلور ملز کے سبزہ زار پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا،
تقریب میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی کے عہدیداران کے علاوہ سابق ممبر قومی اسمبلی میاں امتیاز احمد،سابق چیئرمین میونسپل کارپوریشن رحیم یارخان میاں اعجاز عامر،صدر چیمبر آف کامرس چوہدری جاوید ارشاد،صدر انجمن تاجران عبدالروف مختار،صدر انجمن آڑھتیاں و مرکزی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران چوہدری انوار احمد نجمی،ممبرپنجاب بارکونسل سردار عبدالباسط خان،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان،چوہدری رمضان شمع،سابق صدرڈسٹرکٹ بار سردار ظفر خان ترین،سابق صدر بار حبیب احمدپارس،سابق صدر بار رائے مظہر حسین کھرل،چوہدری طیب چدھڑایڈووکیٹ، چوہدری فلک شیر سندھو،میاں اثمار اکرم،چوہدری حفیظ احمد،ریاض الرحمن،چوہدری اظہر جمیل،چوہدری بوٹا طاہر،اسلام احمد نورانی،راناحمید،چوہدری عمر منیر،اکبر علی شاہین کاشف لطیف،حافظ ریاض احمد،عضمان اصغر،رانا امجد علی،چوہدری زاہد حسین،ندیم رضا،سینئر نائب صدر ڈسڑکٹ بار حاجی زاہد حسن ورند،رضوان خان خٹک سمیت دیگرسیاسی سماجی کاروباری اور وکلاء برادری نے شرکت کی،
اس موقع پر میزبان نے ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب کابینہ کے عہدیداران کا بھرپور استقبال کیا اورکہا کہ وکلاء برادری ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کوانصاف کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی ہے
ہندل پینل کی کامیابی شہر کے لئے خوش آئند ہے،صدرڈسٹرکٹ بار چوہدری بشارت علی ہندل نے میزبان کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ڈسٹرکٹ بار اوربزنس کمیونٹی کے درمیان عزت واحترام کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا ہم بزنس کمیونٹی کے شانہ بشانہ ہیں جہاں ہماری ضرورت پڑی ہم حاضر ہونگے۔