ڈپٹی کمشنر کو عدالت کا حکم نہ ماننا مہنگا پڑ گیا،عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
رحیم یارخان:ڈپٹی کمشنر کو عدالت کا حکم نہ ماننا مہنگا پڑ گیا،عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔
فیملی جج ندیم اصغر ندیم کی کورٹ میں زیر سماعت مقدمہ عشرت بی بی وغیرہ بنام قاری سیف اللہ میں خرچہ نان و نفقہ کی ڈگری کے اجراء کی سماعت کے میں ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کو مدیون قاری سیف اللہ کی جائیداد 6 مرلہ کو قرق کرکے عدالت رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا
مقررہ سماعت پر ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف کی جانب سے رپورٹ پیش نہ کرنے پر فیملی جج ندیم اصغر ندیم نے ڈپٹی کمشنر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے آئندہ سماعت تک ڈپٹی کمشنر نے 50 ہزار روپے کا ضمانتی پیش نہ کیا اور رپورٹ پیش نہ کی تو ڈپٹی کمشنرنعمان یوسف کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔