سی آئی اے لیاقت پور کی مشترکہ کارروائی، کلاشن کوف نما گن برآمد

رحیم یارخان: تھانہ تبسم شہید پولیس اور سی آئی اے لیاقت پور کی مشترکہ کارروائی، کلاشن کوف نما گن برآمد، ملزم گرفتار مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی ایس پی لیاقت پور سرکل اللہ یار سیفی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ تبسم شہید شبیر احمد چوہان اور انچارج سی آئی اے سٹاف لیاقت پور سرکل اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہد محمود کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں،

تازہ ترین کارروائی کے دوران ایس ایچ او تبسم شہید اور انچارج سی آئی اے لیاقت پور کی ٹیمز کی مشترکہ کارروائی کے دوران ملزم اصغر مسن کو کلاشن کوف نما اسپیشل گن، دو میگزین اور بیس روند سمیت گرفتار کر کے اس کے خلاف تھانہ تبسم شہید میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کا اپنوں کو اپنوں سے ملانے سلسلہ جاری،  ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن سیف اللہ حنیف نے ایک اور گم شدہ بچی ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دی ۔

ایک ہفتے میں ایس ایچ بی ڈویژن کی مسلسل تیسری کاوشہے  تین سالہ ایمان فاطمہ کو 5 گھنٹوں کی مسلسل محنت سے باحفاظت ڈھونڈ نے میں کامیاب رہے۔

پولیس ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایات کے مطابق کسی بھی بچے کی گمشدگی کی اطلاع پر فوری رسپانڈ کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ضلع کے طول و عرض سے گزشتہ مہینوں کے دوران متعدد گمشدہ بچوں کو پولیس نے فوری کارروائی کے دوران ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کیا ہے

جس کی وجہ سے ورثاء کی جانب سے پولیس کو نیک خواہشات اور دعاؤں سے نوازا جا رہا ہے، گزشتہ روز بھی تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ سخی سرور کالونی میں ایک فیملی مڈ گامن کوٹسمابہ سے ملنے کے لیے آئی ہوئی تھی

جس کے ساتھ تین سالہ معصوم بچی ایمان فاطمہ بھی تھی، ایمان فاطمہ بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے راستہ بھول کر گم ہو گئی جس پر ورثاء نے تلاش میں ناکامی پر پکار 15 پر کال کر دی

جس پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن اور ان کی ٹیم فوری حرکت میں آگئی اور پھر 5 گھنٹوں تک مسلسل ایمان فاطمہ کی ہر گاہ تلاش جاری رکھی اور آخر کار باحفاظت ڈھونڈھنے میں کامیاب ہوگئے اور ورثاء کو اطلاع کی تو وہ گلدستہ کے ہمرہ تھانہ پہنچے اور ایس ایچ او سیف اللہ حنیف اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں گلدستے کے ساتھ ڈھیروں دعائیں دیں۔

ایس ایچ او نے کہا کہ ہم بھی بچوں والے ہیں کسی بھی بچے کی گمشدگی پر اس کے مل جانے تک چین نہیں ملتا، یاد رہے کہ ایک ہفتہ کے دوران ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن نے تین گمشدہ بچے ڈھونڈھ کر ورثاء کے سپرد کیے ہیں۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button