چودھری محمد شفیق کی درخواست 80 کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ کی منظوری
رحیم یارخان:وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز نے مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر صنعت پیداوار چودھری محمد شفیق کی درخواست پر سال رواں کے صوبائی بجٹ 2022-23 ء میں صادق آباد سے رحیم یارخان براستہ چندرامی‘ آدم صحابہ ریلوے اسٹیشن روڈ کو کارپٹ روڈ بنانے کے لیے 80 کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ جس پر چودھری محمد شفیق نے وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز کا شکریہ ادا کیا۔صادق آباد اوررحیم یارخان کے شہریوں نے چودھری محمد شفیق کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے مذکورہ سڑک کو کشادہ‘ کارپٹ اور دو رویہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔