رحیم یارخان :زمین کی خاطر اپنے ہی خون کے پیاسے ہوگئے،
رحیم یارخان :زمین کی خاطر اپنے ہی خون کے پیاسے ہوگئے، حق مانگنے پر رشتہ داروں کی بزرگ خاتون اوربیٹے پر جان سے ماردینے کیلئے فائرنگ،
ملزمان بااثر ہیں ان کے خلاف کوئی بھی گواہی دینے کو تیار نہیں متاثرہ ماں اوربیٹے کی وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب،ڈی آئی جی پنجاب اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے کارروائی کا مطالبہ۔
بستی واہی شاہ محمد کی رہائشی معمرخاتون جہنورخاتون نے اپنے بیٹے سید عبدالصبور کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ ان کے والد کی جانب سے وراثتی زمین پرمیرے مرحوم بھائی سید محمد شاہ نے جعلی انتقال کرواکراپنے بیٹے امیر شاہ کے نام کروادیا55سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے
آج تک نہ مجھے زمین واپس کی ہے اورنہ ہی کوئی ٹھیکہ میں حصہ لیا ہے اب جب میں نے اپنا حصہ مانگنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا تو امیر شاہ کے بیٹیوں سید شعیب شاہ،شاہ زیب شاہ اورآصف شاہ نے ان کی زندگی کو عذاب بناکر رکھ دیا ہے آئے روز ہمارے گھر پر فائرنگ کردیتے ہیں
بچے باہر جائیں تو ان کو ہراساں اوردھمکانا شروع کردیتے ہیں،جس سے بیٹے،بچے،خواتین اوربچے گھر سے نکلنے سے ڈرتے ہیں خوف کی وجہ سے ہم گھر میں محصور ہونے پر مجبورہو کر رہ گئے ہیں،
جہنورخاتون نے بتایا کہ کچھ روز قبل سید شعیب شاہ،شاہ زیب شاہ اورآصف شاہ نے میرے بیٹے سید عبدالصبور پر سیدھی فائرنگ کردی اورگولی اس کی گردن کے قریب سے گزرگئی
جس سے میرا بیٹا بال بال بچ گیا،بزرگ خاتون جہنورخاتون نے بتایا کہ سید شعیب شاہ،شاہ زیب شاہ اورآصف شاہ کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے
جس کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی کھڑا ہونے کو تیار نہیں ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،آئی جی پنجاب سردار علی خان،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن () علی ضیاء سے اپیل ہے سید شعیب شاہ،شاہ زیب شاہ اورآصف شاہ کے خلاف کارروائی کی جائے اورہمیں ہمارا حق دلایا جائے۔