عمران خان نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام سے روٹی کا نوالہ اب تک چھین لیا ہے،خالدشاہین

رحیم یارخان: پاکستان مسلم لیگ ن ڈویژنل بہاولپور کے نائب صدر میاں خالدشاہین کی سٹی سینئر نائب صدر چوہدری اظہر جمیل اور شیخ محمد یوسف سے ملاقات لیگی عہدیداروں میں آنے والے بلدیاتی اور عام انتخابات کے حوالے سے مقامی اور قومی سیاست پر گفتگو ہوئی لیگی رہنما میاں خالد شاہین نے کہا کہ عمران خان حکومت نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام سے روٹی کا نوالہ اب تک چھین لیا ہے،
نئے پاکستان میں بجلی،گیس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں سلیکٹڈ حکومت کے پاس ملک چلانے اور عوام کو ریلیف دینے کا کوئی روڈ میپ نہیں ہے پاکستان کا ہر طبقہ موجودہ حکومت سے مایوس ہو چکا ہے

عمران خان حکومت بیساکھیوں کے سہارے سے چل رہی ہیں آنے والے بلدیاتی اور عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا پورے ملک سے صفایا ہو جائے گا

اس موقع پر مسلم لیگ نون سٹی کے سینئر نائب صدر چوہدری اظہر جمیل نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں اور نااہلی و کا خمیازہ ملک کے عوام بھگت رہے ہیں

مہنگائی اور بے روزگاری کا سونامی عام آدمی کی زندگی نگل چکا ہے عمران خان کی تبدیلی عوام کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی ہے موجودہ حالات میں عوام پی ٹی آئی حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں

اس لیے ملک کے خیرخواہ ادارے فوری طور پر صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ عام انتخابات میں کردار ادا کریں ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی مقبول سیاسی جماعت ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button