عمران خان کے وعدے جھوٹ ثابت ہوئے,چودھری محمد جعفر گجر
رحیم یار خان :مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماء سابق سینیٹر چودھری محمد جعفر گجر نے کہا ہے کہ عوام دشمن حکومت کے دن گنے جا چکے عمران خان کو اب گھر جانا ھوگا کراچی مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کے کامیاب لانگ مارچ نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے سلیکٹیڈ حکمرانوں کی پالیسیوں نے عوام سے دو وقت کی روٹی اور بچوں کی خوشیاں تک چھین رہے ہیں
عمران خان کے وعدے جھوٹ ثابت ہوئے، ایک کروڑ نوکریاں 50 لاکھ گھر اور معیشت کو مضبوط کرنے،ڈالر کی قدر گھٹانے،صنعتوں کا جال بچھانے کے وعدے پورے کرنے کی بجائے لوگوں نوکریوں سے نکالا جارہا ہے روپے کی طرح تعلیم بھی دی ویلیو ہو چکی ہے
ضلعی چیئرمین پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی پنجاب (,پی ایس ایم اے) وقار علی سندھو کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے اعشایہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا سابقہ 70 سالوں پارلیمانی نظام اگر کامیاب نہیں ہو سکا تو ملک کو صدارت نظام کی طرف لانا جائے اس کیلئے عوام میں آگاہی سمیت ریفرنڈم کے زریعے رائے شماری بھی کرائی جاسکتی میرے خیال میں قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر صدارتی نظام ملک و قوم کی ترقی میں اھم کردار ادا کرے گا
اس موقع پر صوبائی صدر بشیر آزاد، تحصیل صدر عبدالرشید گل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ، ملک رشید احمد، رئیس اکمل ورند، چودھری الطاف گجر، چودھری ظفر گجر بھی موجود تھے جنہوں نے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی سرپرستی کرنے اور رجسٹریشن جیسے اھم مسائل کے حل میں معاونت کرنے شکریہ ادا کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا