خان پور میں ریٹائر ٹیچر کا اہل علاقہ کے ہمراہ بااثر افراد کے خلاف احتجاج
رحیم یارخان : خانپور کے تھانہ سٹی کی حدود صدیق اکبر کالونی میں با اثر افراد نے ضعیف العمر ریٹائر ٹیچر کا جینا محال کر دیا متاثرہ ٹیچر ابراہیم نے الزام عائد کیا کہ میری ڈیڑھ مرلہ اراضی صدیق اکبر کالونی ظاہر پیر روڈ پر موجود ہے جس پر عظمت،امجد،حسن فرید وغیرہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ معزز عدالت کی جانب سے 5 اسٹے آرڈر خارج ہونے کے باوجود بھی بااثر افراد ہمیں مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کر رہے ہیں متاثرہ رہٹائرڈ ٹیچر ابراہیم کا کہنا تھا کہ میں اپنی ڈیڈھ مرلہ اراضی پر دوکان تعمیر کر رہا تھا با اثر افراد عدالتی احکامات کے باوجود بھی 15 پر کال کرکے پولیس بلا کر کام رکوا دیتے ہیں ضعیف العمر ریٹائر ٹیچر ابراہیم نے اپیل کی ہے کہ 15 پر جھوٹی اطلاع دینے والے بااثر افراد کے خلاف ڈی پی او رحیم یار خان اور اے ایس پی خان پور کارروائی کرکے مجھے انصاف فراہم کریں