شاہدخاقان عباسی ,بہاول پور میں مسلم لیگ ن میں دراڑیں پڑنے کا انکشاف

بہاول پور میں مسلم لیگ ن میں دراڑیں پڑنے کا انکشاف،شاہدخاقان عباسی کی نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کے لئے رابطے شروع کردیئے

سینئراورقربانی دینے والے کارکنان کونظراندازکرناکسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئرکارکنان نے میڈیاسے غیررسمی ملاقات کے دوران کیا
انہوں نے بتایا کہ بہاول پور میں مسلم لیگ ن کے سینئرعہدہ داران (مرد’خواتین)جنہوں نے گذشتہ الیکشن میں بھی بہاو ل پور میں مسلم لیگ ن کے امیداروں کی انتخابی مہم میں دن رات ایک کیا اورقیدبندکی بھی صعوبتیں برداشت کی اور جب بھی قربانی دینے کاکوئی بھی موقع آیاتوہم نے ہرلحاظ سے قربانی بھی دی
مگرجب ن لیگ کواقتدارملاتوبہاول پورسے ان تمام سینئرمسلم لیگی سینئرعہدہ داران جن میں مردخواتین شامل ہیں
کونظراندازکردیاگیا
انہوں نے کہاکہ حد تویہ ہے کہ مخصوص نشستوں پربہاول پورضلع کی ایک بھی خاتون کو ان لسٹ نہیں کیاگیا
بلکہ لاہورکی ایک غیرمعروف خاتون کو پسندناپسندکی بنیاد پر بہاول پور میں مخصوص نشست پر مسلط کردیاگیاہے
انہوں نے کہاکہ اگرصورتحال یہی رہی تو بہاول پورکوجوکہ مسلم لیگ ن کاقلعہ سمجھاجاتاہے اس شہر میں ن لیگ کانام لینے والا کوئی نہیں ہوگا
انہوں نے مزیدبتایا کہ بہاو ل پور میں ن لیگ کے متعددسینئرکارکنان اورعہدہ داران شاہدخاقان عباسی کی بنائی جانیوالی نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کے لئے پرتول رہے ہیں ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button