کچے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے گرینڈ آپریشن کا 20واں روز

کچے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کا گرینڈ آپریشن 20ویں روز میں داخل،پولیس نے کچہ کراچی کا بیشتر علاقہ جرائم پیشہ عناصر سے کلئیر کروا لیا،

دو طرفہ فائرنگ کے بعد پولیس نے  بستی قادو لاٹھانی کا مکمل کنٹرول بھی سنبھال لیا،جرائم پیشہ عناصر سے خالی کروائے گئے علاقوں میں مزید پولیس کیمپس قائم کر دئیے گئے،

گرینڈ آپریشن
گرینڈ آپریشن

 

جبکہ پولیس نے سکھانی ،عمرانی، کوکانی، لنڈ،لٹھانی متعدد خطرناک گینگز کے درجنوں خفیہ ٹھکانے تباہ کر دئیے،پولیس جزیرہ نما کچہ رجوانی کی جانب پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے،

پولیس نے جزیرہ نما کچہ رجوانی کا گھیراؤ کرتے ہوئے کریمینلز کے خلاف مورچہ بندی کر رکھی ہے،پولیس اور کریمینلز کے درمیان وقفے وقفے سے دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے ، 

ترجمان پولیس کا کہنا ہے پولیس فورس کچہ کریمینلز کے خلاف تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،

کچہ میں مکمل امن و امان تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

سنٹرل پولیس آفس میں کچہ آپریشن کے لیے بھجوائی گئی تازہ دم نفری کو ”عطائے عَلم“کی پروقار تقریب۔

آئی جی پنجاب نے تازہ دم نفری بھجواتے ہوئے انہیں پنجاب پولیس کا پرچم سپرد کیا۔

پولیس کے تازہ دم دستوں میں ایلیٹ کمانڈوز، سنائپرز، سپیشل آپریشن یونٹ اور پنجاب کانسٹیبلری کے جانباز شامل ہیں۔

پولیس دستے جدید ترین ہتھیاروں،سنائپر گنز، بلٹ پروف جیکٹس سمیت آپریشن کے مکمل سازو سامان سے لیس ہیں۔

آج ایک ہزار تازہ دم نفری جنوبی پنجاب روانہ کی گئی جبکہ مزید دو ہزار جانباز کل کچہ روانہ ہو جائیں گے۔آئی جی پنجاب

ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کمانڈوزکی جنوبی پنجاب روانگی سے قبل ان سے ملاقات کی اور خطاب بھی کیا۔

کچہ آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس کے کمانڈوز اور اہلکار انتہائی اہم مشن کی تکمیل میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب

میں امید کرتا ہوں کہ آپ کچہ سے ان ڈاکوؤں، دہشت گردوں اور بدمعاشوں کے خاتمے میں کسی غفلت یاسستی کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔ آئی جی پنجاب

ان علاقوں میں پائیدار امن کی بحالی اور شہریوں میں احساس تحفظ کی فضا کو مضبوط سے مضبوط بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور

کچے کے علاقوں میں پولیس نے اپنے کیمپس قائم کردئیے، اب وہاں فورس کی مستقل تعیناتی اور مرحلہ وار ڈیوٹی لگائی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب

پاکستان کے قانون و آئین کے سامنے سر جھکانے والے ڈاکوؤں اور شدت پسندوں کو ریاست کی جانب سے مکمل امان ملے گی۔ آئی جی پنجاب

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس راجہ رفعت مختار، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اور اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button