پسند کی شادی کرنے پر بھائی اور رشتہ دار جان کے دشمن بن گئے

صادق آباد:پسند کی شادی کرنے پر بھائی اور رشتہ دار جان کے دشمن بن گئے‘قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاںاورمیرے خاوند کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ‘

مجھے کسی نے اغواء نہ کیا ہے اور نہ ہی میرے ساتھ زبردستی کی گئی ہے بلکہ میں نے اپنی رضا مندی سے منور علی کیساتھ نکاح و شادی کر لی ہے۔

ان خیالات کا اظہا رعوامی کالونی کی رہائشی شنیلہ مائی نے گزشتہ روز تحصیل کچہری صادق آباد میں اپنے خاوندمنور علی کے ہمراہ اخبا رنویسوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔ انھوںنے بتایا کہ اس نے اپنی آزاد مرضی سے منور علی کیساتھ ہی شادی و نکاح کر لیا ہے مجھے کسی نے اغواء نہ کیا ہے اور نہ ہی میں اپنے والدین کے گھر سے کوئی سامان لے کر آئی ہوں، اب میرے والد ین ‘ بھائی اور رشتہ دار اﷲ دین ، وسیم، کپتان ، رحموں، محمد حمزہ ، مائی نغمہ وغیرہ ہماری جان کے دشمن بن گئے ہیں جو آئے روز ہمیں قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں انھوںنے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سمیت پولیس کے اعلی حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button