آوارہ کتوں کے شہریوں پرحملے جاری
رحیم یارخان:رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کے شہریوں پرحملے جاری‘ مزید11افراد کوکاٹ کر زخمی کردیا‘ زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘
ماچھکا کے رہائشی27سالہ ریاض‘ چک47پی کے رہائشی 10سالہ علی عمران‘ امان گڑھ کے رہائشی4سالہ محمدشہباز‘ چک110پی کے رہائشی5 سالہ فرحان علی‘ چک38پی کے رہائشی 7سالہ شہزاد کاشف‘ چک81پی کی رہائشی55 سالہ حنیفاں بی بی‘ کوٹلہ حیات کی رہائشی11سالہ کائنات‘ گلشن اقبال کی رہائشی50 سالہ شریفاں بی بی‘ اقبال آباد کی رہائشی13 سالہ حجاب‘ چک99پی کے رہائشی 30سالہ شکیل احمد اور ڈگہ احمد کی رہائشی80سالہ جیون مائی کوآوارہ کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا‘ چیخ وپکار سن کرارد گرد موجود افراد نے بمشکل جان بچاکر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے