آپریشن سے پیدا ہونے والے لڑکے کی جگہ لڑکی تھما دی

رحیم یار خان : چک نمبر 21 عباسیہ تحصیل لیاقت پور کے محمد عمران نے الزام لگایا ہے کہ کچی منڈی کے نجی ہسپتال کی انتظامیہ نے اس کی اہلیہ کے آپریشن سے پیدا ہونے والے لڑکے کی جگہ انہیں لڑکی تھما دی‘ احتجاج پر دھمکیاں دی گئیں۔
محمدعمران نے میڈیا کو بتایا کہ تین روز قبل المدینہ کلینکل لیبارٹری اینڈ ہسپتال کچی منڈی میں اس کی اہلیہ کا ڈلیوری آپریشن ہوا‘
اسے بتایا گیا کہ بیٹا ہوا ہے مگر کپڑے میں لپیٹ کر بچی ان کے حوالے کر دی گئی‘ بیٹے کی خوشخبری سنا کر عملہ نے مٹھائی کے نام پر 15 سو روپے بھی اینٹھ لئے۔
انہوں نے گھر جا کر دیکھا تو لڑکا نہیں لڑکی تھی‘ اس نے الزام لگایا کہ انتظامیہ نے ان کے پیدا ہونے والے بیٹے کو کسی اور کی بچی سے تبدیل کر دیا ہے‘
اس نے جب ہسپتال جا کر احتجاج کیا تو اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ دوسری طرف ہسپتال کے ایڈمن ساجد اور ڈاکٹر بلال قریشی نے الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ورثاء کو اگر شک ہے تو وہ بچی کا ڈی این اے کروا سکتے ہیں
اگر ہم غلط ثابت ہوں تو ہر سزا بھگتیں گے‘ پیشہ وارانہ کاموں میں ایسی سنگین مجرمانہ غفلت نہیں برتی جاسکتی‘عمران پہلے سے لی گئی الٹرا ساونڈ رپورٹ کی بنیاد پر الزام لگا رہا ہے‘ ایسی رپورٹیں ضروری نہیں کہ درست ہوں۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button