چک 123پی ٹبہ میں چوہدری عبدالعزیز علی شیر کے ڈیرہ پر فری میڈیکل کیمپ

رحیم یارخان: معروف گیسٹرو انٹرولوجسٹ‘ذیابیطس اسپیشلسٹ وکنسلٹنٹ ڈاکٹر میاں عمرخالدکی زیرنگرانی منٹھار روڈ پر واقع نواحی چک 123پی ٹبہ میں چوہدری عبدالعزیز علی شیر کے ڈیرہ پر فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا۔
صبح 9بجے سے دن ڈیڑھ بجے تک کسی وقفہ کے بغیر لگائے گئے اس کیمپ میں نواحی چکوک سے ہزاروں مریضوں جن میں مردو خواتین اور بچے شامل تھے‘ نے استفادہ کیا۔کیمپ میں ذیابیطس‘ ہیپاٹائٹس بی‘ ہیپاٹائٹس سی‘ بلڈ پریشر‘ کولیسٹرول‘ یورک ایسڈ اور ای سی جی کے علاوہ پاؤں کی شریانوں کے ٹیسٹ اور ادویات مفت فراہم کی گئیں۔

ڈاکٹر میاں عمرخالد نے مریضوں کا میڈیکل چیک اپ کیا اور ادویات تجویز کیں۔اس موقع پر مختلف طبی ماہرین نے ذیابیطس‘ ہیپاٹائٹس بی وسی اور دوسرے امراض سے متعلق میڈیکل کیمپ میں آئے مریضوں کی آگہی کیلئے لیکچرز بھی دیئے۔

ڈاکٹر میاں عمرخالد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ذیابیطس‘ ہیپا ٹائٹس‘ بلڈ پریشر اور دل کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ غیرمتوازن غذائیں اور حفظان صحت سے متعلق لوگوں میں شعور اور آگہی کا نہ ہونا ہے۔

لوگوں میں باقاعدگی سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا رجحان نہ ہونے کے برابر ہے اور مریض اس وقت ڈاکٹر کے پاس آتا ہے جب اس کا مرض سنگین اور پیچیدہ ہوچکا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مہنگائی‘ بیروزگاری اور معاشی مسائل سے دوچار غریب لوگوں کو فری میڈیکل کیمپس کے ذریعے طبی امداد فراہم کی جائے اور اس حوالے سے آج کا میڈیکل کیمپ بے حد کامیاب رہا جس میں گردونواح سے ہزاروں لوگ آئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے حوالے سے معززین علاقہ چوہدری عرفان علی شیر‘ چوہدری عبدالعزیز علی شیر اور اپنی ٹیم کے تمام ممبران کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے انسانی خدمت کے جذبہ کے ساتھ اس کیمپ کے انعقاد کیلئے بے لوث تعاون کیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button