رحیم یارخان : گھر میں گھس کرمبینہ طور پر میاں بیوی پر حملہ،بیوی جابحق
صادق آباد کے علاقے احمد پور لمہ میں چار افراد نے گھر میں گھس کرمبینہ طور پر میاں بیوی پر حملہ کردیا جس سے بیوی جاں بحق جبکہ شوہر معمولی زخمی ہوگیا ہے پولیس نے مقتولہ کے سابق شوہر سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور زخمی شوہر کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے
ایس ایچ او احمد پور لمہ نوید واہلہ کے مطابق زخمی شوہر نے پولیس کو اطلاع دی ہے کہ اسکی بیوی کے سابق شوہر نے حملہ کرکے اسے زخمی اور اسکی بیوی کو تیز دھار آلہ سے قتل کردیا ہے پولیس نے سابق شوہر سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور زخمی شوہر کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے اور کرائم سین کا معائنہ کیا جارہا ہے ہے خاتون شبانہ نے سابقہ شوہر سے علیحدگی لیکر دوسری پسند کی شادی کی تھی اور سابقہ شوہر کے ساتھ بھی عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے