تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ چینل جوائن کریں

Join WhatsApp Channel

رحیم یارخان میں کسانوں کو ٹریکٹر کی چابیاں حوالے کر دی گئیں

وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت اقبال آباد برانچ سے کسانوں کو تین MF-385 ٹریکٹرز فراہم، چابیاں حوالے کرنے کی تقریب

رحیم یارخان : وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم (PMYB&ALS) کے تحت حکومتِ پاکستان کی جانب سے کسانوں کو آسان اور سبسڈی پر مبنی مالی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں اقبال آباد برانچ کی جانب سے تین خوش نصیب صارفین کو MF-385 ٹریکٹرز کامیابی کے ساتھ فراہم کر دیے گئے، جس سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اس موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں ایریا منیجر جناب ابرار حسین اور برانچ منیجر جناب عمران ارشد نے اپنے دستِ مبارک سے تینوں صارفین کو ٹریکٹرز کی چابیاں باضابطہ طور پر حوالے کیں۔ اس موقع پر صارفین نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ اس سہولت پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسان شرائط پر مالی معاونت اور زرعی مشینری کی فراہمی کسانوں کے لیے ایک اہم سہولت ہے۔
وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کا بنیادی مقصد نوجوانوں، کاروباری افراد اور زرعی شعبے سے وابستہ کسانوں کو آسان شرائط پر مالی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی معاشی سرگرمیوں کو وسعت دے سکیں اور ملکی معیشت میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ اس اسکیم کے تحت سبسڈی پر مبنی فنانسنگ کے ذریعے کسانوں کو جدید زرعی مشینری کے حصول میں مدد مل رہی ہے، جس سے زرعی پیداوار میں اضافے، وقت کی بچت اور کاشتکاری کے جدید طریقوں کو فروغ دینے میں معاونت حاصل ہو رہی ہے۔
اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کسانوں کو بہتر مالی سہولیات اور جدید زرعی مشینری کی فراہمی کے لیے ایسے اقدامات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور کسانوں کو سہولیات فراہم کرنا درحقیقت ملکی ترقی، خوشحالی اور غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کے مترادف ہے۔
بلاشبہ وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کسان دوست اقدامات کی ایک اہم مثال ہے، جو زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی معاشی خودمختاری کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔
الحمدللہ! خوشحال کسان، مضبوط زراعت اور ترقی کرتا پاکستان۔

اک نظر

Back to top button