پولیس خدمت مرکز ڈی پی او آفس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری،

رحیم یارخان: پولیس خدمت مرکز ڈی پی او آفس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری، 1 لاکھ، 4 ہزار 587 شہریوں نے استفادہ حاصل کیا۔
فول پرسن اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیع اللہ نے انچارج پولیس خدمت مرکز کاشف لطیف، شہباز تتلہ اور عبیداللہ کے ہمراہ سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس خدمت مراکز ضلع بھر میں ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی زیر قیادت اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں

جس میں گزشتہ سال 2021 کے دوران ضلع بھر سے آنے والے  لاکھ، 4 ہزار 587 شہریوں کو فوری طور پر پولیس خدمت مرکز میں موجود 20 سہولیات فراہم کیں، جن میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول میں 3234 افراد کو، ایملائے ویری فیکیشن میں 22024 افراد کو، گمشدگی رپورٹس میں 1661 شہریوں کو، وہیکل ویری فیکیشن میں ایک شہری کو، اندراج کرایہ داری میں 3185 افراد کو، نقول ایف آئی آرز میں 3885 افراد کو، اندراج کرائم رپورٹ میں 266 افراد کو، ڈوپلیکیٹ آف ریگولر ڈرائیونگ لائسنس میں 266 شہریوں کو، انڈورسمنٹ لرنر ڈرائیونگ لائسنس پرمٹ میں 1551 افراد کو، نیو انٹر نیشل ڈرائیونگ لائسنس میں 105 شہریوں کو، نیو لرنر ڈرائیونگ لائسنس میں 27284 افراد کو، نیو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس میں 5238 شہریوں کو، او ڈی نیو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس میں 51 شہریوں کو، او ڈی رینیول آف لرنر لائسنس میں 323 شہریوں کو، او ڈی رینیول آف ریگولر ڈرائیونگ لائسنس میں 304 افراد کو، پی ایس وی آن ریگولر ڈرائیونگ لائسنس میں  ایک شہری کو، رینیول آف انڈڈورسمنٹ لرنر پرمنٹ میں 1415 اشخاص کو رینیول آف انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس میں 13 افراد کو، رینیول آف لرنر میں شہریوں کو اور رینیول آف ریگولر ڈرائیونگ لائسنس میں 7550 شہریوں کو پولیس خدمت مرکز نے سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button