مفتی نعمان لدھیانوی نے جماعت کی اولیت میں کردار اداکیا,عبدالغفور حیدری
رحیم یارخان:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینیٹر عبدالغفور حیدری کی رحیم یارخان آمد، جامعہ مسجد خاتم النبیین ﷺ عباسیہ ٹاؤن میں جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری مرحوم مفتی نعمان حسن لدھیانوی کی وفات پر ان کے بیٹے عبدالقادرلدھیانوی اوربرادران مولاناعمار الحسن لدھیانوی،مولانا انیس الرحمن لدھیانوی،حافظ عثمان لدھیانوی سے اظہار تعزیت کی اورمغفرت اوردرجات بلندی کیلئے دعا کی۔
اس موقع پرجمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالغفور حیدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علماء لدھیانہ کی پاک وبرصغیرمیں خدمات ناقابل فراموش ہیں مولانارشیداحمدلدھیانوی اور مفتی نعمان لدھیانوی نے جماعت کی اولیت میں کردار اداکیااورمرتے دم تک انہوں نے جماعت کو منظم ومتحد رکھا،
علماء لدھیانہ نے قادیانیوں اور انگریزکیخلاف سب سے پہلے فتوے جاری کئے، عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مفتی نعمان حسن لدھیانوی کی وفات سے جماعت کیلئے کسی سانحہ سے کم نہیں ان کی اوران کے والد کی جماعت اوردین کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر ضلعی امیر مولانا عبد الحمید ڈاہر، ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ ناصر علیم بھٹی، مولانا اسماعیل فاروقی،طاہر سعید لغاری۔ طیب سعید لغاری، مولانا فتیح اللہ عباد، طارق جٹ، مولانا احسن وارنی۔ منصور بلوچ، سمیع اللہ شاہ۔ غلام سرور لنگراہ،جمال عبدالناصر،مفتی طارق،ابوزر علیم بھٹی، زبیر گل، جام ضیاء،ضلعی صدر جمعیت طلباء اسلام عمر لدھیانوی۔ قاری عمر فاروق برٹرہ، اعظم کمبوہ، قاری حامد فاروقی، رانا عامر علی دیگر عہدیداران و کارکنان موجود تھے۔