رحیم یارخان میں کرورنا کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی
رحیم یارخان:کرورنا کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی‘گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف ایک خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جسے ایس او پیز کے تحت گھر میں آئسولیٹ کردیا گیا۔ضلع میں کورونا وائرس کی مریضوں کی مجموعی تعداد 5696ہے۔
محکمہ ہیلتھ کی طرف سے دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف ایک سمیرا نامی خاتون میں تصدیق ہوئی جس کو شیخ زید ہسپتال لایا گیا
جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضہ کے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق کردی۔ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مریضہ کو ایس او پیز کے تحت گھر میں ایسو لیٹ کر دیا۔
محکمہ صحت سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی مجموعی تعداد 5696جبکہ اموات کی تعداد 234تک ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے 5419افراد ہیں۔