رحیم یارخان میں خواتین دن دیہاڑے اغوا

رحیم یارخان:نامعلوم ملزمان نے گھروں میں اکیلا پاکر دوخواتین کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا‘ پولیس نے ورثاء کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اغواء کی پہلی واردات گلشن عثمان کے رہائشی عاشق حسین کے گھر پر ہوئی جس نے پولیس پکار 15پر اپنی اطلاع میں بیان کیا کہ اس کی 18سالہ کزن پروین بی بی اپنے گھر پر موجود تھی کہ اہل خانہ روزگار کے سلسلہ میں گھر سے باہر تھے جنہیں شام کو گھر آنے پر معلوم ہوا کہ پروین گھر پر موجود نہ ہے‘

اپنی مدد آپ کے تحت تلاش میں ناکام رہنے پر شبہ ہے کہ پروین بی بی کو اغواء کرلیاگیا ہے۔ دوسری واردات حسن کالونی کی رہائشی سونیہ بی بی کے گھر پر ہوئی جس نے پولیس کو دی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیا کہ اس کی 20سالہ ہمشیرہ ثانیہ گھر پر موجود تھی جسے نامعلوم ملزمان نے اغواء کیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے ورثاء کی رپورٹ پر ملزمان اور مغوی خواتین کی تلاش شروع کردی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button