پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی,ایک لاکھ 40ہزار لیٹر پیٹرول و ڈیزل پکڑا گیا
رحیم یار خان: پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی بحران میں ملوث عناصر کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن
ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی سربراہی میں ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کی متعلقہ حکام کے ہمراہ کارروائیاں کی گئیں
تحصیل صادق آباد میں کے ایل پی روڈ اور جمالدین والی چوک پر ذخیرہ کی گئی پیٹرولیم مصنوعات سرکاری تحویل میں لے لیں
تحویل میں لی گئی پیٹرولیم مصنوعات کی مالیت 3 کروڑ52 لاکھ 53 ہزار 825 روپے ہے، ضلعی انتظامیہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ذخیرہ کیا گیا 80 ہزار 825 لیٹر ڈیزل اور 55 ہزار لیٹر پیٹرول سرکاری تحویل میں لیا۔
تحصیل خانپور میں بھی ذخیرہ کیا گیا 5 ہزار لیٹر ڈیزل سرکاری تحویل میں لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات اور ڈویژنل کمشنر بہاولپور کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کا ضلع کے پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی 100فیصد دستیابی کا اصولی فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیر ہ اندوزی، گرانفروشی و مصنوعی قلت میں ملوث پمپس مالکان کے خلاف کارروائی کابھی فیصلہ پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی پر9پمپس مالکان کو شو کاز نوٹس جاری پیٹرول پمپس مالکان اپنے پمپس پر پیٹرول کی دستیابی یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی کی صورت میں مالکان پہلے مرحلہ میں شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں گے۔پیٹرول و ڈیزل نہ منگوانے والے پیٹرول پمپس کے این او سی منسوخ کر دیئے جائیں گے۔پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کا باعث بننے والے پیٹرول پمپس کے Kفارم منسوخی کے لئے متعلقہ حکام کو لکھا جائے گا۔پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں بعض عناصر افراتفری پھیلا کر ناجائز منافع کمانا چاہتے ہیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت میں شراکت داری کرنے والے پمپس مالکان قانونی کارروائی کے لئے تیار رہیں۔ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی