انڈھڑ اور لادی گینگ،ایڈیشنل آئی جی کی زیر صددارت پولیس افسران کا اہم اجلاس
رحیم یارخان: ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی زیر صددارت پولیس افسران کا اہم اجلاس کچہ میں سکیورٹی کو موئثر رکھنے، مجرمان اشتہاریوں، عدالتی مفروروں، ریکارڈ و عادی مجرمان کی گرفتاری کی ہدایات،
مویشی چوری، بھکاریوں اور سموگ کے خلاف مہم میں کارکردگی بڑھانے کا حکم، اجلاس میں آر پی او بہاولپور شیر اکبر، ڈی پی او رحیم یارخان کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء، ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او ز نے شرکت کی۔
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی زیر صددارت ایک اہم اجلاس ڈی پی او آفس کے میٹنگ روم میں منعقد ہوا جس میں آر پی او بہاولپور شیر اکبر، ڈی پی او رحیم یارخان کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء، ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی،
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے شروع میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال کو ضلع کے کرائم، امن و امان اور مجموعی صورت حال پر مکمل بریفنگ دی
انہوں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنائی جانے والی حکمت عملی پر مفصل آگاہی فراہم کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز اپنے پیشہ ورانہ امور میں مزید سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دفاتر اور تھانہ کی سطح پر عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں،
جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے، جو مقدمات درج رجسٹر کئے جاتے ہیں انہیں حقائق کے مطابق بروقت میرٹ پر یکسو کرنے میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہیے،
انہوں مجرمان اشتہاریوں، عدالتی مفروران، ریکارڈی و عادی جرائم ملزمان کی گرفتاری کے لیے موئثر حکمت عملی اپنائی جائے،
انہوں نے، مویشی چوری، بھکاریوں اور سموگ کے خلاف جاری مہمات کو کامیاب بنانے کے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کو برؤے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں بھر پور کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جرائم اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے پولیس افسران اپنا کلیدی کردار ادا کریں، انہوں نے خواتین اور بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم کے کیسسز پر خصوصی توجہ دیے کی ہدایت کی،
گشت موئثر بنانے کا بھی حکم دیا، انہوں نے اہلکاروں کو ان کی اسطاعت کے مطابق ذمہ داریاں سونپنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کی کارکردگی کو مانیٹر بھی کیا جائے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جو بھی پولیس افسران و اہلکار کار کردگی کا مظاہرہ کریں گے ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں انعام اکرام سے نوازنے میں کوئی کمی نہ رکھیں گے اور جو کوئی اہلکار پیشہ ورانہ امور میں غفلت، لاپرواہی اور محکمہ کے وقار کو کسی صورت مجروع کرنے کا باعث بنیں گے تو ان کا کڑا احتساب کیا جائے،
اچھے کام پر جزا اور غلط کام پر سزا ملے گی احتساب محکمہ کا لازمی جز ہے جس پر کوئی کپرومائز نہیں ہو گا۔
انہوں نے سرکل پولیس افسران کو باہمی رابطوں و مربوط بنانے اور ہمسایہ اضلاع کی پولیس سے رابطے بڑھا کر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موئثر کارروائیوں کو موئثر بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی ورادات پر کام کریں تو آپ کا کنڈکٹ پیشہ ورانہ مہارت کا غماز ہونا چاہیے۔