میڈیسن ایمرجنسی کو کورونا وارڈ میں تبدیل

رحیم یارخان : شیخ زید ہسپتال میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے وفد کا میڈیسن کے ڈاکٹروں سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے موقف ظاہر کیا کہ میڈیسن ایمرجنسی کو کورونا وارڈ میں تبدیل نا کیا جائے کیوں کہ یہاں جگہ ناکافی اور اس سے مزید انفیکشن پھیلے گا اور مریضوں کو باقی سہولیات میں مشکل پیش آَے گی.
جس پر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن رحیم یار خان نے غیر سیاسی تور پر ان کی تائید کی 2 سے 3 گھنٹے کی مسلسل میٹنگ کے بعد جس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد، پروفیسر ڈاکٹر اکمل حسین ہیڈ آف میڈیسن، ڈاکٹر عبدلماجد ہیڈ آف کالڈیالوجی،
میڈیسن ایمرجنسی کو کورونا وارڈ میں تبدیل
میڈیسن ایمرجنسی کو کورونا وارڈ میں تبدیل
ڈاکٹر عمران بشیر ھیڈ آف پلمونولاجی. ڈاکٹر آصف شاہ ڈائریکٹر ایمرجنسی، ڈاکٹر عمار چیمہ انچارج کورونا واڑد کی موجودگی میں یہ فیصلہ کیا کہ ڈاکٹر عبدالماجد کی منظوری کے بعد CCU2 کو کورونا واڑد میں تبدیل کیا جائے گا اور CCU2 کو میڈیکل یونٹ 1 میں شفٹ کر دیا جائے گا دائیں اثناء ملپونولوجی اور میڈیکل یونٹ 2 کو آنے والے کچھ دنوں میں مشکل حالات کو قابو کرنے کے لیے سینٹرل آکسیجن سسٹم لگا کر تیار کر لیا جائے گا.
مگر اس سب فیصلہ کے بعد ہسپتال انتظامیہ اور حکومت کی نمائندہ جماعت IDF فیصلہ ہونے کے باوجود اپنی بات سے پھر گئے اور میڈیکل ایمرجنسی کو ہی کورونا وارڈ میں تبدیل کر دیا گیا۔
60 سے 70 ڈاکٹرز اور ان کے ساتھ پیرا میڈیکل اسٹاف جو اس وقت ایمرجنسی میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں وہ وائرس کے مزید قریب ہو گئے ہیں

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button