کورونا :15جولائی تمام کاروباری مراکز کو بند کر دیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت شعبہ زراعت کے فروغ اور کاشتکاروں کو سہولیات فراہمی کے لئے ترجیحی اقدامات کر رہی ہے،

کسان کارڈ کا اجراءاس تسلسل کی ایک کڑی ہے جس کے تحت کاشتکاروں کو حکومت کی جانب سے کھاد، بیج، زرعی ادویات اور زرعی آلات پر فراہم کی جانے والی سبسڈی براہ راست مل سکے گی۔

حکومت کے اس پروگرام سے شفافیت کو فروغ حاصل ہو گااور کاشتکار حکومتی سبسڈی سے بخوبی آگاہ رہے گا کیونکہ سبسڈائزڈ رقم براہ راست رجسٹرڈ کاشتکار کے اکاﺅنٹ میں منتقل ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع) کے آفس میں کاشتکاروں کو حکومت پنجاب کی جانب سے کسان کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اقرار حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا منصور احمد سمیت دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ زراعت کے افسران اپنے فیلڈ سٹاف کو متحرک کریں تاکہ وہ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کی اہمیت و افادیت بارے آگہی فراہم کریں اور کاشتکار زیادہ سے زیادہ تعداد میں رجسٹرڈ ہوکر حکومت کے اس زراعت دوست اقدام سے مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو رجسٹریشن کے عمل سے لیکر سبسڈی کے حصول تک تمام مراحل کی مکمل آگہی فراہم کی جائے۔

قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اقرار حسین نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ضلع بھر میں 1لاکھ46ہزار سے زائد کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ 10ہزار سے زائد رجسٹرڈ افراد نے کسان کارڈ کے لئے اپلائی کیا ہے جس میں سے 1200سے زائد کسانوں کو کارڈ فراہم کئے جا چکے ہیں۔

Corona Sops
Corona Sops

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین کرانے کے اہداف حاصل کرنے کے اثرات سامنے آ رہے ہیں گذشتہ روز 300سے زائد ٹیسٹ کئے گئے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا،

کورونا کی تیسری لہر کے دوران یہ ضلع میں پہلا دن ہے جب کورونا کا کوئی مثبت کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انسداد کورونا کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر عمران عباس سمیت دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری محکموں کے علاوہ نجی شعبہ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے کہ وہ فوری طور پر کورونا ویکسین کروائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنر ز تاجر تنظیموں کو آگاہ کریں کہ حکومت کی آمدہ ہدایات کے مطابق 15جولائی کے بعد ایسے تمام کاروباری مراکز کو بند کر دیا جائے گا جس کے مالکان اور ملازمین نے کورونا ویکسین نہ کرائی ہو۔

انہوں نے کہا کہ تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز فوری ویکسین کروا کر سرٹیفکیٹس اپنے کاروباری مراکز پر آویزاں کریں 15جولائی کے بعد ٹیمیں چیکنگ کا آغاز کریں گی اور کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی کی صورت میں کاروباری مراکز کی سیل کر دیا جائے گا۔

انہوں نے لائیو سٹاک آفیسر کو بھی ہدایت کی کہ ضلع بھر میں گوشت فروخت کرنے والے قصاب اور مرغی فروش بھی15جولائی سے قبل اپنی ویکسین مکمل کروائیں اور مقررہ تاریخ کے بعد محکمہ لائےوسٹاک ایسے تمام گوشت فروخت کی دکانیں بند کروا دیں جنہوں نے اپنی ویکسین نہیں کروائی۔

انہوں نے کہا کہ تمام ریسٹورنٹس اور شادی ہال میں کام کرنے والے مالکان و عملہ کی ویکسین بھی مکمل ہونی چاہیے جبکہ ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائنگ کی سہولت ایسے صارفین کو فراہم کی جائے جنہوں نے ویکسین کروائی ہوئی ہے اور ہوٹلز و ریسٹورنٹ مالکان صارفین سے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ طلب کریں دوران چیکنگ اگر ہوٹلز و ریسٹورنٹس پر ایسے افرادکو سر وسز فراہم کی گئیں جس نے ویکسین نہ کرائی ہو تو انہیں بھی سیل کر دیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع میں فراہمی و نکاسی آب، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ، اربن ٹرانسپورٹ، ٹریفک کنٹرول سمیت دیگر اہم نوعیت کے اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیزامپرووننٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی تیار کرے گی

جس کے لئے تمام متعلقہ محکموں کو ٹاسک تفویض کر دیئے گئے ہیں کہ وہ پی آئی سی آئی آئی پی کی ٹیموں کے ہمراہ مل کر تمام فیلڈز میں جامع حقائق کے ساتھ سروے کا حتمی شکل دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی سی آئی آئی پی کے ماہرین اور ضلعی محکموں کے افسران سے منعقد ہ مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سالانہ ترقیاتی پروگر ام کے بجٹ کا60فیصد شاہرات اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے مختص کیا ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے متعدد بنیادی عوامی مسائل کا خاتمہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی سی آئی آئی پی کے ماہرین نے سیوریج، واٹر سپلائی، سالڈ ویسٹ کی کلیشن و ڈمپنگ، روڈ سیفٹی، انٹر سٹی اربن ٹرانسپورٹ، تجاوزات کے خاتمہ اور شاہرات کی بہتری کے لئے جو تجاویز دی ہیں اس پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پی آئی سی آئی آئی پی کے ماہرین کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے ایک جامع پلان مرتب کریں۔

پی آئی سی آئی آئی پی کے ماہرین کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو واٹر سپلائی، سیوریج، سالڈ ویسٹ، ٹر یفک کنٹرول، اربن ٹرانسپورٹ، تجاوزات، سمیت دیگر شعبوں میں کئے جانے والے سروے، حالیہ دستیاب وسائل اور مستقبل کے تقاضوں کے ہم آہنگ ضرور یات ، محکمانہ استعداد کار میں اضافہ سمیت دیگر اہم امور بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ عارضی مویشی منڈیوں میں حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق بھرپور اقدامات کو یقینی بنایا جائے، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،

مویشی منڈیوں میں آڑھتیوں اور خریداری کے لئے ماسک اور سماجی فاصلہ کی پابندی لازمی ہو گی بغیر ماسک کسی کو بھی مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کی اجازت نہ ہو گی

اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی تمام عارضی مویشی منڈیوں میں اپنا کیمپ لگاتے ہوئے سٹاف تعینات کرے گی جو مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے آنے والے شہریوں کی ویکسین اور مختلف اوقات کار میں کورونا کے سیمپل لیں گی تاکہ عید الاضحی کے موقع پر کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکا جا سکے۔

یہ ہدایات انہوں نے ضلع میں قائم عارضی مویشی منڈیوں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم ، اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری، ریاست علی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میاں خالد مسعود، ایس این اے جام محمد نعیم سمیت لائیو سٹاک، ریسکیو1122، پولیس، ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس، واپڈا، کیٹل منیجمنٹ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسرا ن نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ تمام عارضی مویشی منڈیوں میں خریداری اور فروخت کنندہ کے لئے مثالی اقدامات کو یقینی بنایا جائے،

داخلی و خارجی راستوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے مقامات میں لائٹس کا مناسب انتظام ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی آگہی کے لئے مویشی منڈیوں میں احتیاطی تدابیر بارے آگہی بینرز آویزاں کئے جائیں جبکہ عارضی مویشی منڈیوں کے داخلی راستوں پر محکمہ صحت، لائیو سٹاک، سول ڈیفنس، ریسکیو1122، پولیس اور انتظامیہ کے کیمپس ہونے چاہیے۔

نہوں نے کہا کہ پولیس مویشی منڈیوں میںسیکورٹی کے حوالہ سے فول پروف انتظامات کرے اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں بھی لگائی جائیں جبکہ ٹریفک پولیس پارکنگ اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے لائیو سٹاک افسران کو ہدایت کی کہ قربانی کے جانوروں کی ویکسین کے علاوہ مختلف بیماریوں سے بچاﺅ کے لئے سپرے کو یقینی بنایا جائے۔

موسمی حالات کے پیش نظر بلدیاتی ادارے تمام تر انتظامات کو مکمل رکھیں اور بارش کی صورت میں پانی کی نکاسی کو بروقت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں اعلیٰ نظم و نسق اور انتظامات تمام محکموں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے جس میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ امسال ضلع بھر میں7عارضی مویشی منڈیا ں قائم کی جا رہی ہیں تحصیل رحیم یار خان میں نئی سبزی منڈی بائی پاس روڈ نزد مالک پور، بلمقابل ٹیوٹا رائل موٹر رحیم یار خان ، تحصیل صادق آباد میں تاج چوک، پنڈت داری، تحصیل خانپور میں چک نمبر4/P نزد رینجرز پبلک سکول اور تحصیل لیاقت پور میں چنی گوٹھ روڈ پر عارضی مویشی منڈیا ں لگائی جائیں گی

جبکہ کیٹل منیجمنٹ کی جانب سے بھی ضلع میں 7مویشی منڈیا ں ہفتہ کے مختلف دنوں میں ایک روز کے لئے مخصوص پوائنٹس پر لگتی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں کے علاوہ شہری حدود میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

See Also
Close
Back to top button