سرکاری ٹی وی کے نمائندہ شیر محمد سیاہی کا مبینہ طور پر اغواء

رحیم یارخان: سرکاری ٹی وی کے نمائندہ شیر محمد سیاہی کا مبینہ طور پر اغواء پر صحافی برادری میں شدید تشویش کی لہر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) جاوید اقبال چوہدری،جنرل سیکرٹری بلال حبیب اور سیکرٹری انفارمیشن محمد سلیم چشتی کی شدید مذمت ڈی پی او رحیم یار خان سے فوری صحافی شیر محمد ساہی کی بازیابی کا مطالبہ
صادق آباد میں سرکاری ٹی وی کے نمائندہ شیر محمد ساہی کو گاڑی سمیت نواز آباد کے علاقہ سے نامعلوم اغواء کاروں نے اغواء کرلیا اور اغواء کاروں کی جانب سے کچھ گھنٹوں کے بعد مغوی کی کار کرولہ نمبری BCY.938 موضع شاہ والی تحصیل روجھان ضلع راجن پور میں چھوڑانے کی اطلاع صادق آباد پریس کلب کے صدر کو دی گئی جس پر پولیس نے مغوی کی کار برآمد کرلی تاہم مغوی شیر محمد ساہی کو تاحال بازیاب نہ کیا جاسکا جس پر رحیم یار خان کی صحافی برادری میں شدید تشویش کی لہر پائی جارہی ہے
صحافی کے اغواء پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب جاوید اقبال،جنرل سیکرٹری بلال حبیب اور سیکرٹری انفارمیشن محمد سلیم چشتی نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خان کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مغوی صحافی شیر محمد ساہی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button