بارودی مواد پٹھنے سے شدید زخمی ہونے والے شیخ زید ہسپتال منتقل
رحیم یارخان:سڑک کنارے نصب بارودی مواد پٹھنے سے شدید زخمی ہونے والے نوجوان انتہائی تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کردیاگیا‘

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی(بلوچستان) کارہائشی 26سالہ مہردل روزگارکیلئے جارہا تھاکہ سڑک کنارے بارودی مواد پھٹنے سے شدیدزخمی ہوگیا‘جسے فوری طورپر طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کردیا گیا جہاں طبی امداد کے باوجود مہردل کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔