رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں ڈاکوراج برقرار

رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں ڈاکوراج برقرار‘ مزید 2 وارداتوں میں مسلح ڈاکوؤں نے ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ لی‘ دوسری واردات فائرنگ سے سب انسپکٹرزخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ 24گھنٹے گزرجانے کے باوجودپولیس سب انسپکٹراورفائرنگ میں ملوث ڈاکوؤں کوگرفتارکرنے میں ناکام رہی‘

 ڈکیتی کی پہلی واردات بستی مصری خان کے رہائشی خالدکے ساتھ پیش آئی جواپنی موٹرسائیکل پر کام کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ اسی دوران تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پرروک کراس کے پاس موجود25ہزارروپے کی نقدی‘50ہزارروپے سے زائدمالیت کاموبائل فون چھین لیا اور فرارہوگئے‘

دوسری واردات ظاہرپیرکے علاقہ میں واقع باربرشاپ پرہوئی جہاں تین نامعلوم مسلح ڈاکوواردات کی نیت سے داخل ہوئے اورلوٹ مار شروع کردی کہ اسی دوران باربرشاپ پر موجود چوکی بہادر پور پرتعینات سب انسپکٹرشبیرشاہ جس کانیاموٹرسائیکل باربرشاپ کے باہرموجود تھا نے جیب سے چابی نکالنے کی کوشش کی تواسی دوران مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی

جس سے ٹانگوں میں فائرلگنے کے نتیجہ میں سب انسپکٹرشبیرشاہ زخمی ہوگیا اورمسلح ڈاکوموقع سے فرارہوگئے‘ زخمی ہونے والے سب انسپکٹرکوفوری طورپر ریسکیو کی مدد سے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا

جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس 24گھنٹے گزرجانے کے باوجودسب انسپکٹرپرفائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے میں ناکام رہی ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button