خرم شہزاد کی زیر صدارت دانش سکولزکی55گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر/چیئرمین بورڈ آف گورننگ باڈی دانش سکولز ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت دانش سکولزکی55گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں دانش سکولز گرلز اینڈ بوائز کے سالانہ بجٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعمیر و سیکورٹی کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے گورننگ باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تعلیمی سرگرمیوں کو جار ی رکھنا تمام تعلیمی ادار وں اور اس سے منسلک ذمہ داران کے لئے ایک چیلنج ہے تاکہ ہم اپنے تعلیمی ادار وں میں زیر تعلیم بچوں کو عالمی وباءکور ونا سے محفوظ ر کھ سکیں

اس کے لئے ضروری ہے کہ تعلیمی ادار وں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دانش سکولز میں وزیٹرز اور بچوں کو ملنے کے لئے آنے والے والدین/عزیز و اقارب کے لئے بھی ایس او پیز مرتب کرتے ہوئے سختی سے عمل کیا جائے۔

انہوں نے دانش سکولز گرلز اینڈ بوائز پرنسپلز کی جانب سے دی جانے والی سحر انگیز بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دانش سکولز رحیم یار خان کے بچوں سے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں قابل فخر پوزیشن حاصل کی ہیں

جس سے ثابت ہوتا ہے کہ دونوں کیمپس کے پرنسپل کو ایک اچھی اور با صلاحیت ٹیم دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے اس اعزاز کو مزید بہتری کی جانب گامزن رکھنا ہے۔

قبل ازیں پرنسپل دانش سکولز لیفٹیننٹ کرنل شاہد بشیر اور روبینہ بدر نے اپنے ادار وں کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ دی۔

اجلاس میں ممبران بورڈ آف گورننگ باڈی پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد، چوہدری محمد اکرام، محمد عار ف یونس خان، محمد فرحان عامر، مسزتسنیم فضلی، اقبال حسن موجود تھے

جبکہ وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے بذریعہ ویڈویو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے دانش سکول سبزہ زار میں پودا بھی لگایا ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button