ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات,کمپین کا سلسلہ شروع،

رحیم یارخان :ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کی آمد آمد،امیدواروں کا ڈویژن بھرکی بارزمیں کمپین کا سلسلہ شروع،
امیدوار جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن طاہرمحمود جتوئی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی الیکشن کمپین کے سلسلہ میں رحیم یارخان بار آمد،
امیدوار جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن طاہرمحمود جتوئی نے فرحان عامرایڈوکیٹ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں الیکشن کمپین کے سلسلہ میں ڈوٹو ڈور ورک کیا

اس موقع پرانہوں نے ووٹ کے سلسلہ میں مختلف سینئرزوکلاء اوروکلاء گروپس سے ون ٹو دن ملاقات کی،صدرڈسٹرکٹ بار چوہدری بشارت علی ہندل بھی ووٹ کے سلسلہ میں ملاقات کی اوراپنا منشورپیش کیا
جبکہ تحصیل صدر پیپلزپارٹی شعبہ خواتین میڈیم نوشین ہاشمی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے اپنی بھرپور سپورٹ کی یقین دہائی کرائی

اس موقع پر امیدوار جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن طاہرمحمود جتوئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈویژن بھر سے وکلاء کے بڑے گروپس کی بھرپورحمایت حاصل ہے

اس سے پہلے میں بہاولپورڈسٹرکٹ بار کا جنرل سیکرٹری بھی منتخب ہوا تھا اس بار ہائی کور ٹ کے انتخابات میں الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں

انشاء اللہ کامیا ب ہوکر وکلاء کی فلاح وبہبود اوروکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مل کر کام کرونگا اور آپکی توقعات سے بڑھ کر آپکی خدمت کرونگاانہوں نے کہا کہ نوجوان وکلاء کے مسائل اولین ترجیح ہوگی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button