ڈیجیٹل پالیسی کے تحت کیبل آپریٹرز کو قرضوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ،عرفان علی کھوسو
رحیم یارخان: ڈیجیٹل پالیسی کے تحت کیبل آپریٹرز کو قرضوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ،عرفان علی کھوسو ،تفصیلا ت کے مطابق آل پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے چئیرمین عرفان علی کھوسو اور مرکزی صدر راجہ اسد علی اپنے ایک روزہ نجی دورے پر رحیم یارخان پہنچے جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کا دورہ کیا اور صحافیوں سے ملاقات کی ،
پریس کلب پہنچے پر صحافیوں کی جانب سے پر تپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر آل پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے چئیرمین عرفان علی کھوسو کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،
صٖحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں،میڈیا ورکرز مشکل دور میں کام کر رہے ہیں ،میڈیا ورکرزتنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے فاقہ کشی کا شکار ہیں ہم میڈیا ورکرز کے ہرممکن مسائل کے حل کے لئے ان کے ساتھ ہیں ،
اس موقع پر راو نعمان صدر پریس کلب ،جی ایم حیدر ،جنرل سیکرٹری اور دیگر پریس کلب ممبران نے عرفان علی کھوسو ،راجہ اسد اور الیاس وڑائچ کا پریس کلب آمد پر شکریہ ادا کیا ۔